• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امیچر گالف چیمپئن شپ، نعمان الیاس، آمنہ ٹوانہ سرفہرست

پشاور میں جاری قومی امیچر گالف چیمپئن شپ میں لاہور گالف کلب کے نعمان الیاس کی پہلی پوزیشن برقرار ہے، خواتین کے نیٹ مقابلوں میں آمنہ ٹوانہ سہرفہرست رہیں۔

پشاور میں نیشنل امیچر گالف چیمپئن پی اے ایف گالف کورس میں جاری ہے، جس میں نعمان الیاس 2 انڈر پار کے ساتھ لیڈرز بورڈ پر پہلی پوزیشن پر ہیں۔

لاہور جیم خانہ کے سلمان جہانگیر 6 اوور پار کے ساتھ دوسرے جبکہ محمد شعیب 7 اوور پار کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔

سینئر امیچر کے مقابلوں میں کرنل وقار احمد 157 اسکور کے ساتھ پہلے، طارق محمود 158 اسکور کے ساتھ دوسرے جبکہ عامر میر 160 اسکور کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہے۔

خواتین کے امیچر گراس مقابلوں میں پی اے ایف کی ہما امجد 146 اسکور کے ساتھ پہلے نمبر پر ہیں۔

سینئر امیچر ٹیم ایونٹ میں پنجاب کی ٹیم 483 اسکور کے ساتھ پہلے، فیڈرل گالف ایوسی ایشن 506 اسکور کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہی۔

تازہ ترین