اسلام آباد (جنگ رپورٹر) سپریم کورٹ میں زیر التوا مقدمات کی 54 ہزار سے کم ہوکر 53 ہزار 266 ہو گئی ہے ،ہفتہ کے روز سپریم کورٹ کی جانب سے جاری کی گئی پندرہ روزہ رپورٹ کے مطابق15نومبر تک سپریم کورٹ میں زیر التوا مقدمات کی 54ہزار سے کم ہوکر 53ہزار 266ہو گئی تھی ،گذشتہ دو ہفتوں میں 736مقدمات نمٹائے گئے، جبکہ 500 نئے مقدمات کا اندراج ہوا،2اکتوبر کو سپریم کورٹ میں زیر التواء مقدمات کی تعداد 54ہزار سے تجاویز کر گئی تھی، واضح رہے کہ گزشتہ کئی سالوں سے سپریم کورٹ میں زیر التواء مقدمات کی تعداد بڑھ رہی تھی جس کے باعث مقدمات کے سماعت کے لئے فوری مقرر ہونا سائلین کے لئے بڑا یشو بن چکا ہے۔