• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تہران (اے ایف پی) ایران کی دوسری بڑی ائیر لائن مہر نے کہا ہے کہ اتوار کے روز کمپنی پر ایک بار پھر سائبر حملہ ہوا ہے، حالیہ دنوں میں کمپنی کو کئی سائبر حملوں کا سامنا رہا ہے ۔ کمپنی نے اپنے ایک اعلامیہ میں بتایا کہ مہر ائیر کے کمپیوٹر سسٹم کو ایک نئے حملے کا سامنا ہوا ہے ۔ مہر ائیر کو ایرانی ہوا بازی کی صنعت میں اہم مقام حاصل ہے جس کے باعث کئی مواقعوں پر اسے اس طرح کے حملوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔ اعلامیہ میں مزید بتایا گیا کہ ائیر لائن کی تمام فلائٹس شیڈول کے مطابق جاری رہیں تاہم کمپنی کی ویب سائٹ ڈاون رہی ۔

تازہ ترین