• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عاصمہ کانفرنس میں نہ بلانے پر سلیکٹڈ تکلیف میں ہے، مریم اورنگزیب

اسلام آباد(آئی این پی) مسلم لیگ(ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عاصمہ جہانگیر کانفرنس میں نہ بلانے پر سلیکٹڈ تکلیف میں ہے اتوار کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر وزیر اعظم کے مشیر شہزاد اکبر کے بیان کے ردعمل میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ آئین شکن، جمہوریت دشمن، آزاد عدلیہ کے مجرم، میڈیا کے حقوق کے غاصب ٹولے کے مقدر میں جلنا، طعنے دینا اور الزام لگانا لکھا ہے، ان کے حصے میں عوام کی بددعائیں ہیں، آئین وجمہوریت اور سچائی پر کاربند طبقات کا عدم اعتماد ہے۔

تازہ ترین