• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم کرپشن کے خلاف جہاد کر رہے ہیں، شاہ محمود قریشی

اسلام آباد(نامہ نگار خصوصی)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ اقتدار سے باہر بیٹھے مایوس سیاستدانوں کو انتظار کرنا ہوگا، وزیراعظم عمران خان کرپشن کیخلاف جہاد کررہے ہیں] اقتدار سے باہر بیٹھے مایوس سیاستدانوں کو انتظار کرنا ہوگا،قوم اچھے مستقبل کیلئے ہمارا ساتھ دے،ملکی بقا اور ترقی کیلئے لٹیروں سے جنگ جاری رہے گی،پاکستان تحریک انصاف قوم کو ایک مضبوط نظام اور اچھا مستقبل دینا چاہتی ہے،قوم کو اچھے مستقبل کیلئے ہمارا ساتھ دینا ہوگا،گزشتہ تین سال میں کورونا وبا اور معاشی بحران کے باوجود ملک بھر میں ریکارڈ ترقیاتی کام ہوئے،ملتان میں مختلف تقریبات اور ملاقاتوں ، پی ٹی آئی رہنما ملک فرمان ڈمرا کی رہائشگاہ پر استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ کہا کہ لٹیروں سے لوٹی ہوئی دولت کی واپسی اور ملک سے کرپشن کا خاتمہ تحریک انصاف کے منشور میں شامل ہے۔

تازہ ترین