جدہ شہر میں میمن ویلفیئر سوسائٹی کی جانب سے کمیونٹی ممبران کے لیے پہلی بار ماسا اسپورٹسفیسٹیول منعقد کیا گیا، جس میں خواتین اور بچوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ ایونٹ کا مقصد کھیل اور دیگر صحتمندانہ تفریحی سرگرمیوں کی طرف راغب کرنا اور آپس کے تعلقات کو فرغ دینا تھا۔ آغاز خالد تنوما نے اولمپک مشعل روشن کر کے ایونٹ کا آغاز کیا۔
ایونٹ کے دوران بچوں ،نوجوانوں اور بڑوں میں مختلف کھیلوں کے مقابلے ہوئے ۔ کھیلوں میں دوڑ، بوری دوڑ اور دیگر کھیل کےعلاوہ رسہ کشی نے شائقین کے دل موہ لئے، سب سے زیادہ دلچسپی کا باعث کھیل کرکٹ رہا جس میں کھلاڑیوں کو ٹیم بلیو اور ٹیم گولڈن کی دو ٹیموں میں تقسیم کیا گیا۔ سنسنی خیز مقابلہ آخری بال پر ٹائی ہوگیا۔
گیمز کے اختتام پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر ماسا شعیب سکندر نے کہا کہ کمیونٹی کی فلاح و بہبود کے ساتھ ساتھ دیگر تفریحی اور تعلیمی سرگرمیوں کا انعقاد بھی ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہیں اور آج کا ایونٹ اس سلسلے کی اک کڑی کہاجاسکتا ہے۔ جنرل سیکرٹری صادق سوراٹھیا نے اس تاریخی ایونٹ میں شرکت کرنے پر تمام برادری کا شکریہ ادا کیا مہمان خصوصی عبدالرحمن مرچنٹ جو مقامی کرکٹ کے فروغ کیلئے ایک جانی پہچانی شخصیت ہیں۔
تقریب کے کامیاب انعقاد پر مسرت کا اظہار کیا اور کور کمیٹی سمیت تمام ممبران کی پذیرائی کی۔اسپورٹس کمیٹی کے ہیڈ عاقل تیلی نے اپنی ٹیم کے ساتھ ساتھ کمیٹی کا بھی شکریہ ادا کیا تقریب کے اختتام پر اول، دوم اور سوم پوزیشن پر آنے والے تمام کھلاڑیوں کو میڈلز پہنائے گئے۔ نائب صدر وسیم عبدالرزاق تائی نے اپنے اختتامی کلمات کے ساتھ تقریب کے اختتام کا اعلان کیا ۔