بنگلادیشی عوام بھی پاکستان کرکٹ ٹیم کے زبردست مداح بن گئے، ٹی ٹوئنٹی سیریز کے دوران میدان کے اندر اور باہر پاکستانی کھلاڑیوں کے حق میں نعرے بازی کی اور ان کے کھیل کی بہت پذیرائی کی۔
پاکستانی کپتان بابر اعظم اور وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے تیسرے میچ کے اختتام پر بنگلادیشی فینز کا خاص طور پر شکریہ ادا کیا۔
مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان ٹیم نے اپنی شاندار کارکردگی سے جہاں دنیا بھر میں اپنی دھاک بٹھائی اور شائقین کرکٹ میں بے پناہ مقبولیت حاصل کی، وہیں بنگلادیش کے خلاف سیریز میں بھی بنگلا فینز کی جانب سے غیر معمولی مقبولیت اور پذیرائی دیکھنے کو ملی۔
ٹی ٹوئنٹی سیریز کے دوران بنگلادیشی شائقین کرکٹ پاکستانی ٹیم کو بھرپور سپورٹ کرتے دکھائی دیے۔
یہی وجہ ہے کہ جب قومی ٹیم نے سیریز اپنے نام کی تو کپتان بابر اعظم اور وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان نے بنگلادیشی فینز کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔
واضح رہے کہ پاکستان ٹیم نے آخری میچ میں بھی کامیابی حاصل کرکے بنگلادیش کو 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز میں وائٹ واش کردیا۔