• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹم پین کی مشکلات بڑھ گئیں،متاثرہ خاتون نے ہرجانہ کا نوٹس دیدیا

سڈنی (جنگ نیوز) آسٹریلوی ٹیسٹ ٹیم کے سابق کپتان ٹم پین کی معافی اور قیادت سے دستبرداری کے باوجود مشکلات کم نہیں ہوئیں۔ کرکٹ تسمانیہ کی سابقہ ملازمہ نے ان سے ہرجانے کے ساتھ معافی کا مطالبہ کردیا۔ کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق خاتون نے اس معاملے پر ٹم پین کی معافی قبول نہ کرتے ہوئے ان سے ہرجانے کے ساتھ معافی کا مطالبہ کیا ہے اور انہیں 40 ہزار ڈالر ہرجانے کا قانونی نوٹس بھیجا ہے۔ خیال رہے کہ ٹم پین نازیبا پیغامات بھیجنے کا نہ صرف اعتراف کرچکے ہیں بلکہ اس واقعے پر انہوں نے معافی بھی مانگی ہے۔ اس سلسلے میں ٹم پین کی جانب سے کسی قسم کا رد عمل سامنے نہیں آیا ہے۔

تازہ ترین