کراچی(اسٹاف رپورٹر)ملیر کھوکھراپار ڈی ون ایریاسمیت کئی علاقوں میں صبح چار بجے اچانک بجلی بند کردی گئی جس سے لوگ سارا دن پریشان رہے ان کا کہنا تھا کہ بجلی چوروں کی سزاواجبات اداکرنے والے صارفین کو بجلی منقطع کرکے دے دی گئی۔118پر رجوع کرنے پر معلوم ہوا کہ علاقہ عدم ادائیگی کا شکار ہے،صارفین کا کہنا ہے کہ بجلی چوروں کی بجلی کیوں منقطع نہیں کرتے اگر بجلی بند کرنے کا سلسلہ جاری رہا تو سڑکوں پر شدید احتجاج کیا جائیگا۔دوسری جانب ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ ان علاقوں پر دو ارب روپے سے زائد کے واجبات ہیں۔