راولپنڈی (اے پی پی)پاکستان ایران سرحد کے ساتھ واقع پنجگور کے علاقے میں سیکورٹی فورسز پر دہشت گردوں کے بزدلانہ حملے میں ایک اہلکار شہید ہو گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق دہشت گردوں کے ایک گروہ نے بزدلانہ حملے میں پاکستان ایران سرحد کے ساتھ واقع پنجگور کے علاقے میں سیکورٹی فورسز کی پٹرولنگ پارٹی کو نشانہ بنایا۔ فائرنگ کے تبادلے کے دوران ایک اہلکار سپاہی جلیل خان سکنہ ڈی آئی خان نے بہادری سے لڑتے ہوئے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا۔ آئی ایس پی آر کےمطابق پاکستان کی سیکورٹی فورسز بلوچستان کے امن، استحکام اور ترقی کو نقصان پہنچانے کی کوشش کرنے والے ایسے دشمن عناصر کو شکست دینے کے لئے پرعزم ہیں۔