لاہور(نمائندہ جنگ) اسپیشل کوآرڈینیٹر وزیراعلیٰ اور چئیرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد نے ڈیرہ غازی خان میں 13سالہ بچے سے اغواء کے بعد زیادتی کے واقعہ کا نوٹس لے لیا۔ چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی ٹیم کو متاثرہ بچے کے لواحقین سے رابطہ کی ہدایت کر دی۔ ڈیرہ غازی خان میں 13 سالہ بچے غلام مصطفی ولد عبدالکریم کو اغواء کے بعد زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔ ملزمان زیادتی کے بعد بچے کو بے ہوشی کی حالت میں گھر کے سامنے پھینک گئے۔چیئرپرسن سارہ احمد نے کہا کہ زیادتی کا شکار بچے کا علاج معالجہ جاری ہے۔زیادتی کا شکار بچے کو انصاف فراہم کیا جائے گا اور ملزمان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔