• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گزشتہ روز پاک بنگلادیش ٹی ٹوئنٹی سیریز کے آخری رسمی میچ میں ڈیبیو کرنے والے فاسٹ بولر شاہنواز دھانی کا اپنے ڈیبیو میچ کے بعد پہلا پیغام سامنے آگیا۔

مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر شاہنواز دھانی نے اپنی تصویر شیئر کی جوکہ اُن کے ڈیبیو میچ کے دوران لی گئی تھی۔

ٹوئٹر پر شیئر کی گئی تصویر اُس وقت کی ہے کہ جب شاہنواز دھانی نے بنگلادیش کے خلاف پہلی وکٹ لی تھی۔

شاہنواز دھانی نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ’میں ہر چیز کے لیے اللّہ تعالیٰ کا شُکر ادا کرتا ہوں۔‘

اُنہوں نے لکھا کہ ’پاکستان نے ٹی ٹوئنٹی سیریز اپنے نام کی، میں نے اپنا پہلا انٹرنیشنل میچ کھیلا، میرا خواب پورا ہوا، بنگلادیشی شائقین کی جانب سے ڈھیر سارا پیار ملا۔‘

دھانی نے مزید لکھا کہ ’اور میں اپنے پاکستانی شائقین کا بھی شُکرگزار ہوں کہ جنہوں نے مجھے سپورٹ کیا اور پیار کیا۔‘

واضح رہے کہ پاکستان نے آخری ٹی ٹوئنٹی میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد بنگلادیش کو شکست دے کر حریف کو سیریز میں وائٹ واش کردیا۔

میچ میں عمدہ کارکردگی پر حیدر علی کو پلیئر آف دی میچ جبکہ محمد رضوان کو پلیئر آف دی سیریز قرار دیا گیا۔

 قومی ٹیم میں ڈیبیو کرنے والے فاسٹ بولر شاہنواز دھانی نے اپنے پہلے ہی اوور کی تیسری بال پر وکٹ لے کر ٹی ٹوئنٹی انٹر نیشنل میں اپنی وکٹوں کا کھاتہ کھولا۔

تازہ ترین