• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کترینہ کیف اور وکی کوشل، فلک شبیر اور سارہ خان کی نقل کرنے لگ گئے

جَلد ہی شادی کے بندھن میں بندھنے والی بھارتی باربی ڈول کترینہ کیف اور اداکار وکی کوشل آج کل خبروں میں ہیں۔

بھارتی انڈسٹری میں نئی جوڑی بننے جا رہی ہے، آئندہ ماہ کترینہ کیف اور وکی کوشل ایک ہونے جا رہے ہیں جبکہ  اس جوڑی اور پاکستان کی معروف اور ہر دلعزیز فنکار جوڑی سارہ خان اور فلک شبیر کے درمیان ابھی سے موازنہ کیا جانے لگا ہے۔


سوشل میڈیا انسٹا گرام پر اس وقت ایک کولاج وائرل ہو رہا ہے جس میں ایک جانب سارہ خان اور فلک شبیر کی مہندی کی تقریب سے لی گئی تصویر ہے تو دوسری جانب کترینہ کیف اور وکی کوشل کی تصویر ہے۔

اس کولاج میں دونوں جوڑیاں سوئمنگ پول کے پاس بیٹھے ایک جیسا پوز دے رہی ہیں جبکہ حقیقت اس کے برعکس ہے۔

سارہ خان اور فلک شبیر کی یہ تصویر حقیقی ہے جبکہ اس تصویر پر کسی منچلے نے اپنی پسندیدہ جوڑی وکی کوشل اور کترینہ کیف کا چہرہ ایڈٹ کر دیا ہے۔

اس وائرل ہوتی پوسٹ کو فلک شبیر کی جانب سے بھی اپنی انسٹا اسٹوری پر شیئر کرتے ہوئے حیرانی کا اظہار کیا گیا ہے۔

تازہ ترین