• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فواد چوہدری نے وزیراعلیٰ سندھ کو مہنگائی کا ذمے دار قرار دیدیا


وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے مہنگائی کا ذمے دار وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کو قرار دے دیا ہے۔

کابینہ اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ میں فواد چوہدری نے سندھ حکومت بروقت فیصلے نہیں کرتی جس کے باعث عوام بحران کا شکار ہوجاتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے دیگر شہروں کی نسبت کراچی میں آٹے اور چینی کی قیمتیں زیادہ ہیں۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ اٹھارویں ترمیم کے بعد وفاق صرف پالیسی دے سکتاہے، صوبائی حکومتوں نے اس پر عمل کرنا۔

اُن کا کہنا تھا کہ اگلے پندرہ روز میں چینی کی قیمت کم ہوکر 85 روپے فی کلو تک آجائے گی جبکہ کراچی میں چینی اس وقت 107 روپے کلو میں مل رہی ہے۔

فواد چوہدری نے یہ بھی کہا کہ تیل، بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا سامنا ہے تاہم ٹماٹر پیاز اور ادرک کی قیمتوں میں کمی آئی ہے۔

انہوں نے وزیراعلیٰ سندھ کو مہنگائی کا ذمے دار قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہم 700 ملین کی گندم امپورٹ کررہے تھے تو سندھ حکومت نے کہا کہ اُن کی گندم چوری ہوگئی ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ ان چیزوں پر ہمیں سنجیدگی سے دیکھنا پڑے گا، اگر سندھ حکومت نے کارروائی نہ کی تو وفاق پر اقدام اٹھائے گا۔

اُن کا کہنا تھاکہ وفاق نے کارروائی کی تو پھر چیخیں سات آسمانوں تک جائیں گی، اس لیے مراد شاہ صاحب سے گزار ش ہے وہ خود کوان لائن آف دی ڈیوٹی کریں۔

تازہ ترین