• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم سے وزراء نے کس پالیسی پر نظر ثانی کی درخواست کی؟ اندرونی کہانی سامنے آگئی


وفاقی کابینہ کے اجلاس کے دوران وزراء نے وزیراعظم عمران خان سے الیکشن کمیشن سے متعلق پالیسی پر نظر ثانی کی درخواست کردی۔

کابینہ اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آئی ہے۔ ذرائع کے مطابق اس موقع پر وزراء نے وزیر اعظم سےالیکشن کمیشن سے متعلق پالیسی پر نظر ثانی کی درخواست کی۔

ذرائع کے مطابق وزراء نے کہا کہ الیکشن کمیشن سے ٹکراؤ کے بجائے مشاورت کے ساتھ آگے بڑھنا چاہیے۔

وزرا نے موقف اختیار کیا کہ تاثر ہے کہ حکومت الیکشن کمیشن کے خلاف ہے، ووٹنگ مشین اور اوورسیز کو ووٹ کا حق ہمارا کریڈٹ ہے۔

ذرائع کے مطابق دوران اجلاس وزرا نے وزیراعظم کو قائل کرلیا، جس کے بعد عمران خان نے وزرا کی کمیٹی کو اہم ٹاسک دے دیا۔

ذرائع کے مطابق دوران اجلاس وزیراعظم نے مشیر خزانہ شوکت ترین کو ساڑھے 4 ارب روپے الیکشن کمیشن کو دینے کی ہدایت کی۔

تازہ ترین