• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپریم کورٹ نے ادویات کیلئے پلاسٹک کی بوتلوں کے استعمال کیخلاف کیس نمٹادیا

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) عدالت عظمیٰ نے ادویات کیلئے پلاسٹک کی بوتلوں کے استعمال کے خلاف ازخود نوٹس کیس نمٹا دیا۔ جسٹس اعجاز الاحسن کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے ڈریپ کے چیف ایگزیکٹیو افسر کی وضاحت کے بعد از خود نوٹس کیس نمٹا دیا۔ کیس کی سماعت شروع ہوئی تو سی ای او ڈریپ عاصم رئوف عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔ اس موقع پر عدالت نے استفسار کیا کہ کیا پلاسٹک کی بوتلوں میں ادویات رکھی جاسکتی ہیں، کیا پلاسٹک کے معیار کو چیک کرنے کیلئے کوئی اقدامات بھی ہوتے ہیں۔ جس پر انہوں نے عدالت کو بتایا کہ ڈبلیو ایچ او کے معیار کے مطابق پلاسٹک استعمال ہوسکتا ہے، جہاں بھی غیر معیاری پلاسٹک استعمال ہونے کی شکایت ملے تو اس کے خلاف کارروائی کرتے ہیں۔ عدالت نے سی ای او ڈریپ کے بیان پر مطمئن ہونے کے بعد کیس نمٹادیا۔

تازہ ترین