اسلام آباد(نمائندہ جنگ)احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کی عدالت میں زیر سماعت نیویارک اپارٹمنٹ کیس میں آصف علی زرداری کی عبوری ضمانت میں توسیع کردی گئی
منگل کو نیب کی جانب سے عدالت میں جواب جمع کروادیا گیا جس میں کہا گیا ہے کہ آصف زرداری کیخلاف تاحال کوئی وارنٹ گرفتاری جاری نہیں کئے گئے اور فی الحال وہ امریکہ میں پراپرٹیز پر جاری نیب تحقیقات میں مطلوب نہیں ہیں
آصف زرداری کو طلب کیا نہ ہی تفتیشی ٹیم کے سامنے پیش ہونے کا کہاگیاہے،عدالت نے آصف علی زرداری کی نیویارک اپارٹمنٹ کیس میں عبوری ضمانت میں توسیع کرتے ہوئے دلائل طلب کرکے سماعت14 دسمبر تک کیلئے ملتوی کردی۔