• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کی معروف اداکارہ و ماڈل اقراء عزیز آج اپنی 24ویں سالگرہ منا رہی ہیں۔

جیو انٹرٹینمنٹ کے بلاک بسٹر ڈرامہ سیریل ’خدا اور محبت‘ کے تیسرے سیکوئل میں اپنی جاندار اداکاری سے ڈرامہ شائقین کو رُلانے والی اداکارہ اقراء عزیز کی آج 24 ویں سالگرہ ہے۔

سوشل میڈیا انسٹا گرام پر اقراء عزیز کو اُن کے شوہر، اداکار، ہدایتکار و میزبان یاسر حسین کی جانب سے سالگرہ کی مبارکباد دی گئی ہے۔

یاسر حسین نے اقراء عزیز کے ساتھ دو تصویریں شیئر کرتے ہوئے ایک طویل کیپشن بھی لکھا ہے جس میں اُنہوں نے اقراء عزیز کو بیوی نمبر 1 کا خطاب دیا ہے۔


یاسر حسین نے اپنی انسٹا گرام پوسٹ پر لکھا ’آئی لَو یو کہنے کی ضرورت نہیں ہے کیوں کہ محبت کی نشانی کبیر حسین ہمارے پاس ہے، شادی کی پیشکش سے لے کر شادی اور بچے تک میں بے باک اور آپ خوبصورت  رہی ہیں، ایسے ہی زندگی گزرتی رہے جیسے گزر رہی ہے تو میں بہت خوش ہوں۔‘

انہوں نے مزید لکھا کہ ’آپ ہر سال بڑی ہونے کے بجائے اور چھوٹی ہو جاتی ہیں، یہ واقعے میں بہت دلچسپ بات ہے اقراء عزیز حسین۔‘

انٹرٹینمنٹ سے مزید