• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ووٹنگ مشین کے معاملے پر سپریم کورٹ میں درخواست دائر


الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے ذریعے الیکشن کروانے سے متعلق قانون سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔

 ایڈوکیٹ سلیم اللّٰہ خان نے درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ ای وی ایم ترمیم سے ملک میں دھاندلی کا دروازہ کھلے گا، ای وی ایم سے متعلق ترمیم کو کلعدم قرار دیا جائے۔

سپریم کورٹ میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے ذریعے الیکشن کروانے سے متعلق قانون سازی کے خلاف درخواست دائر کر دی گئی، درخواست آئین کے آرٹیکل 184(3) کے تحت دائر کی گئی۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ای وی ایم سے متعلق ہونے والی ترمیم کو کالعدم قرار دیا جائے،17 نومبر کے اجلاس میں 33 بل منظور کئے گئے، منظور کیے گئے بلوں پر پارلیمان میں کوئی بحث نہیں کی گئی، منظور ہونے والی ترمیم آئین کے بر خلاف اور بدنیتی پر مبنی ہے۔

 ای وی ایم ترمیم سے ملک میں دھاندلی کا دروازہ کھلے گا اور اس کا خرچہ اس کے دائرے سے ذیادہ ہے، ای اوی ایم سے حکمران جماعت کو فائدہ ہوگا۔

درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ ترمیم سے آئین کے بر خلاف الیکشن کمیشن کے اختیارات میں کمی کر دی گئی ہے، ترمیم میں ووٹ ڈالنے کے اوورسیز کے اختیارات وضاحت نہیں کی گئی۔

درخواست میں وفاقی حکومت، الیکشن کمیشن آف پاکستان کو فریق بنایا گیا ہے۔

تازہ ترین