• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اے آر رحمان کی بیٹی خدیجہ کی نقاب میں پہلی عوامی پرفارمنس

ممبئی(پی پی آ ئی) آسکر ایوارڈ یافتہ بھارتی موسیقار اے آررحمٰن کی بیٹی خدیجہ رحمان نے پہلی بارعوامی سطح پر اپنی باپردہ پرفارمنس سے دیکھنے والوں کے دل جیت لیے۔اے آررحمان نے سوشل میڈیا پرفالوورزکیلئے اپنی صاحبزادی کی پرفارمنس شیئرکرتے ہوئے فردوس آرکسٹرااور دبئی ایکسپو منتظمین کا شکریہ ادا کیا۔خدیجہ رحمٰن نے دبئی ایکسپو 2020 میں ہونے والے میوزک فیسٹول میں حجاب کے ساتھ پرفارمنس پیش کی۔ 20 نومبر کو بچوں کے عالمی دن کے موقع پرخدیجہ نے ‘فردوس آرکسٹرا گروپ ‘ کے ساتھ اپنے والد کا ہی ترتیب دیا گیا نعتیہ کلام ‘ فرشتوں’ پیش کیا۔خیال رہے کہ خدیجہ بھارت کے واحد آسکر ایوارڈ یافتہ گلوکاروموسیقارکی بڑی بیٹی ہیں جو اپنی مرضی سے نقاب لیتی ہیں جبکہ اللہ رکھا رحمان کی چھوٹی بیٹی رحیمہ اور اہلیہ سائرہ شرعی پردہ نہیں کرتیں۔

تازہ ترین