• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پودوں میں کورونا کے خلاف موثر ترین دوا کا انکشاف

نوٹنگھم(نیوز ڈیسک)برطانوی سائنسدانوں نے پودوں میں ایک ایسی اچھوتی دوا دریافت کی ہے جو کئی طرح کے وائرسوں کا خاتمہ کرسکتی ہے جن میں کورونا وائرس اور اس کا ڈیلٹا ویریئنٹ بھی شامل ہیں۔تفصیلات کے مطابق، اس دوا کا نام ’’تھاپسیگارگن‘‘ (thapsigargin) یا مختصراً ’’ٹی جی‘‘ (TG) ہے جسے ناٹنگھم یونیورسٹی برطانیہ کے ماہرین نے بعض اقسام کے پودوں میں دریافت کرکے خالص حالت میں علیحدہ کیا تھا۔چند ماہ قبل تجربات سے معلوم ہوا تھا کہ ’’ٹی جی‘‘ کی معمولی مقدار والی خوراک بھی وائرسوں کی کئی اقسام کا مؤثر خاتمہ کررہی تھی، جن میں کووِڈ 19 عالمی وبا کا باعث بننے والا کورونا وائرس بھی شامل تھا۔پودوں سے حاصل کردہ نئی دوا ’ٹی جی‘ کی صورت میں کورونا وائرس کے خلاف ایک نیا ہتھیار ہمارے پاس آگیا ہے۔ پودوں سے حاصل کردہ نئی دوا ’ٹی جی‘ کی صورت میں کورونا وائرس کے خلاف ایک نیا ہتھیار ہمارے پاس آگیا ہے۔
تازہ ترین