• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اترپردیش، مردہ خانے منتقل کئے جانے والا زخمی اسپتال پہنچنے کے بعد چل بسا

نئی دہلی (اے ایف پی) بھارتی ریاست اترپردیش کے شہر مراد آباد میں ٹریفک حادثے کے ایک شدید زخمی سری کیش کمار کو مردہ تصور کرکے مردہ خانے کے سردخانے میں منتقل کردیا گیا تھا ۔ وہ موٹرسائیکل حادثے میں شدید زخمی ہوا تھا تاہم ڈاکٹرز نے اسپتال پہنچنے پر اسے مردہ قرار دے دیا تھا اور اس کی مبینہ لاش کو سرد خانے میں رکھ دیا تھا ۔ 6گھنٹوں بعد جب زخمی کے اہلخانہ سرد خانے پہنچے تو انہوں نے دیکھا کہ وہ بے ہوشی کی حالت میں ہے تاہم ان کی سانسیں اب بھی چل رہی ہیں۔ کمار دماغ پر چوٹ لگنے کے باعث قومے میں چلے گئے تھے۔ انہیں اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وارڈ میں منتقل کیے جانے کے بعدبالآخر اب وہ زخموں کی تاب نہ لاکر چل بسا۔کمار کی آخری رسومات ادا کردی گئی ہیں۔

دنیا بھر سے سے مزید