• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گوادر کو حق دو تحریک کا احتجاجی دھرنے کو دس روز مکمل

گوادر ( اکبر جندانی۔نامہ نگار ) گوادر کو حق دو تحریک کا احتجاجی دھرنے کو دس روز مکمل ۔ یونیورسٹی آف گوادر کے طالب علموں کا کوئٹہ کے لاپتہ طلبا کیلئے احتجاجی کیمپ قائم۔ آج سے ایکسپریس وے روڈ کو بلاک کرنے کا اعلان ۔ دھرنے میں جتنے زیادہ دن لگیں گے احتجاج بھی سخت ہوگا۔جماعت اسلامی کے رہنما مولانا ہدایت الرحمن نے کہا کہ جب سے جنید بغدادی وزیراعلی بلوچستان بن چکا ہے اپوزیشن کے سقراط ۔ بقراط اور ارسطو بھی غائب ہیں ۔ گوادر کو حق دو تحریک کا واہی چوک گوادر پورٹ روڈ پر منعقدہ احتجاجی دھرنا کو دس روز مکمل ہوگئے ہیں ۔ لوگوں کا جوش وخروش برقرار ہے ۔ اورماڈہ , لسبیلہ اور دیگر علاقوں سے بھی لوگوں کی احتجاجی دھرنا میں آمد کا سلسلہ جاری ہے ۔ یونیورسٹی آف گوادر کے طالب علموں نے احتجاجی دھرنے میں کوئٹہ کے لاپتہ طلبا فصیح بلوچ اور سہیل بلوچ کی بازیابی کے لئے احتجاجی کیمپ قائم کرلیا ہے ۔

تازہ ترین