• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

PAC کا چیئرمین نیب کی غیرحاضری پر نوٹس اور وارنٹ گرفتاری کا اختیار استعمال کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (نمائندہ جنگ)پی اے سی کا چیئرمین نیب کی غیرحاضری پر نوٹس اور وارنٹ گرفتاری کا اختیار استعمال کرنے کا فیصلہ، رانا تنویر نے کہا اگلے ہفتے ضرور آئیں، ڈی جی نیب نے کہا لاپتہ افراد کمیٹی کے باعث نہیں آسکے، روحیل اصغر نے کہا کہ چیئرمین رومانس میں مصروف ہوسکتے ہیں، تفصیلات کے مطابق چیئرمین نیب کیوں نہیں آئے؟ پبلک اکائونٹس کمیٹی نے چیئرمین نیب کو نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ کر لیا،چیئرمین کمیٹی رانا تنویر نے کہاکہ چیئرمین نیب کو نوٹس جاری کرنے کے بعد وارنٹ گرفتاری کے اختیارات استعمال کریں گے،چیئرمین نیب کو کمیٹی میں بلانے کیلئے جو بھی اختیارات استعمال کرنا پڑے وہ کریں گے، رانا تنویر حسین کی زیر صدارت پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس ہوا،جس میں سیکرٹری وزیراعظم آفس، سیکرٹری صدر سیکرٹریٹ، چیئرمین نیب کی عدم موجودگی پر کمیٹی نے اظہار برہمی کیا، ڈی جی نیبحسین احمد نیب حکام نے بتایاکہ چیئرمین نیب لاہور میں مِسنگ پرسن کمیٹی کے اجلاس کے باعث نہیں آ سکے جس پر ممبر کمیٹی شیخ روحیل چیئرمین نیب رومانس میں مصروف ہو سکتے ہیں، اس موقع پر رانا تنویر نے ڈی جی نیب حسین احمد کو کہا کہ آپ کمیٹی سے جائیں اور فورا چیئرمین نیب کو کال کریں۔

تازہ ترین