• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

موغا دیشو: کار بم دھماکا، 5 افراد ہلاک، 23 زخمی

صومالیہ کے دارالحکومت موغا دیشو میں کار بم دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک اور 23 زخمی ہو گئے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق کار بم دھماکا موغا دیشو کے کے فور جنکشن پر واقع اسکول کے قریب ہوا۔


دھماکے کے نتیجے میں قریب موجود عمارتوں اور کاروں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کا یہ بھی کہنا ہے ک موغادیشو میں ہوئے اس کار بم دھماکے کی ذمے داری تا حال کسی گروپ نے قبول نہیں کی ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید