• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کا بھارت جانے سے انکار

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی جانب سے بھارتی دعوت پر بھارت جانے سے انکار کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اسپیکر بھارتی لوک سبھا نے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو دورہ بھارت کی دعوت دی تھی، صادق سنجرانی کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی صد سالہ تقریب میں شرکت کی دعوت دی گئی تھی۔

صادق سنجرانی کی جانب سے بھارتی دورے کے لیے دی گئی دعوت کے جواب میں کہا گیا ہے کہ  5 اگست کے غیرقانونی اقدام کی واپسی تک کسی بھارتی تقریب میں نہیں جاؤں گا، کشمیریوں کی خصوصی حیثیت والی آئینی شقیں 370 اور 35 اے ختم کر کے ظلم ڈھایا گیا ہے۔

واضح رہے کہ لوک سبھا، پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی صدسالہ تقریب کا انعقاد 4 دسمبر کو ہوگا، اس تقریب سے بھارتی صدر اور وزیراعظم نے خطاب کریں گے۔

تازہ ترین