روسی خطے سائبیریا میں واقع کوئلے کی کان میں آگ لگنے کے واقعے میں اموات کی تعداد 11 ہو گئی ہے۔
آگ لگنے کے وقت کوئلے کی کان میں 285 افراد موجود تھے۔
روسی حکام کا کہنا ہے کہ کوئلے کی کان سے 236 افراد کو ریسکیو کر لیا گیا ہے جب کہ کان میں اب بھی 49 افراد پھنسے ہوئے ہیں جن سے کوئی رابطہ نہیں ہو رہا ہے۔
کان میں دھماکے کے خدشے کے پیشِ نظر اندر پھنسے ہوئے افراد کو ریسکیو کرنے کا آپریشن روک دیا گیا ہے۔
کریملن کے ترجمان کا کہنا ہے کہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے سائبیریا کی کوئلے کی کان میں ہلاک ہونے والوں کے اہلِ خانہ سے اظہارِ تعزیت کیا ہے۔