ریکٹ سے بیڈمنٹن اور ٹینس کھیلتے تو آپ نے کئی کھلاڑی دیکھے ہونگے لیکن اسپین میں ہزاروں افراد نے ایک ساتھ بال کو ریکٹ پراُچھال کرعالمی ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔
اسپین کے دارالحکومت میڈرڈ میں ایک ہزارچار سو چوہتر افراد ٹینس گراؤنڈ میں جمع ہوئے جس میں کھلاڑی اور شائقین سب ہی شامل تھے۔
ان تمام افراد نے ریکٹ پر ٹینس بال کو ملکر ایک ساتھ اُچھالا اور اس انوکھے مظاہرے کو پیش کر کے اپنا نام گینز ریکارڈ بک میں شامل کروا دیا۔