برونزوک(نیوزڈیسک) امریکی شہر برونزوک میں جیوری نے سیاہ فام نوجوان "احمود آربری" کی ہلاکت کے مقدمے میں تین سفید فام ملزمان کو قصور وار قرار دے دیا۔جیوری نے 10 گھنٹے تک آپس میں صلاح و مشورہ کیا جس کے بعد سفید فام ملزمان کو قصور وار قرار دے دیا گیا۔ پی پی آئی کے مطابق تینوں ملزمان کو اگلے سال فروری میں مقدمے کی اگلی سماعت میں سزا سنائی جائے گی۔فروری2020میں سیاہ فام نوجوان کو غیر مسلح حالت میں سڑک پر گولی مار دی گئی تھی، قتل کی ویڈیو لیک ہونے کے بعد اربری کے حق میں احتجاجی مظاہرے ہوئے تھے۔