• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ٹی آئی واک آؤٹ کی سب سے بڑی حامی تھی: خورشید شاہ

Pti Biggest Supporter Was Walkout Khurshid Shah
متحدہ اپوزیشن نے وزیراعظم کے خطاب کے بعد واک آؤٹ کیوں کیا؟ اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے آج جواب دے دیا، ’کیپٹل ٹاک‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف واک آؤٹ کی سب سے بڑی حامی تھی۔

انہوں نے مزید کہا کہ شیریں مزاری نے میرے خطاب سے پہلے انتہائی سختی سے کہا کہ شاہ صاحب تقریر چھوٹی رکھیے گا، ہم فوراً نکل جائیں گے، ایم کیو ایم بھی واک آؤٹ کے فیصلے میں شریک تھی۔

وزیراعظم کے قومی اسمبلی کے خطاب کے بعد اپوزیشن کے واک آؤٹ نے کئی اہم سوالات پیدا کیے جن کا جیو نیوز نے پتا لگایا ہے ۔

پاناما لیکس پر وزیراعظم کے قومی اسمبلی میں خطاب کے بعد اپوزیشن واک آؤٹ کیوں کر گئی؟کیا اپوزیشن کے پاس کہنے کو کچھ نہیں تھا، یا جو کہنا تھا وہ طے نہیں تھا؟اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ صرف دو منٹ کیوں بولے؟عمران خان کاغذہاتھ میں لے کر ایوان آئے مگرکیا عمران خان کے ساتھ ہاتھ ہو گیا؟کیا پیپلز پارٹی نے معاملہ ہائی جیک کیا؟آخر ہوا کیا؟اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے ’جیو نیو‘ کے پروگرام ’کیپٹل ٹاک‘ میں سب کھل کے بتا دیا۔

کہا کہ دو منٹ کی تقریر کا حکم پی ٹی آئی کی شیریں مزاری کا تھا، کچھ ایسا ہی نظر آیا قومی اسمبلی کے شاٹس میں جہاں اپوزیشن لیڈر کا خطاب ختم ہوتے ہی شیریں مزاری نے بیگ اٹھا لیا۔

اپوزیشن کے واک آؤٹ کا فیصلہ آخر کیا کس نے؟ خورشید شاہ کہتے ہیں تجویز بھی پی ٹی آئی کی تھی، پریشر بھی پی ٹی آئی کا تھا، پیپلز پارٹی نے تو وہ کیا جو پی ٹی آئی نے کہا،بات یہاں نہیں رکتی، معاملہ صرف پی ٹی آئی کا نہیں، ایم کیو ایم کا بھی ہے، قائد حزب اختلاف کہتے ہیں ایم کیو ایم بھی واک آؤٹ کے فیصلے کا حصہ تھی، انہیں منانے کی کوشش کریں گے۔

معاملہ جو بھی ہو اب طے یہ ہے کہ جو ہو گیا، ہو گیا،اب اپوزیشن پرانی تنخواہ پر کام کرے گی کیو نکہ اپوزیشن کو یاد آیا کہ قائد ایوان ان کے دباؤ پر سہی، ایوان میں آئےتو، خطاب بھی کیا اور باقی پارلیمانی جمہوریت کو بچانا بھی ہے اور مضبوط بھی کرنا ہے لہٰذا اب بائیکاٹ ختم ہوگیا، ایوان میںمیدان سجےگا، حکومتی بنچز اور اپوزیشن بنیچز ہوں گے آمنے سامنے اور امتحان ہو گا اسپیکر قومی اسمبلی کا۔
تازہ ترین