• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آریان خان کو آداب زندگی سکھانے کیلئے اتالیق مقرر کیا جائیگا

ممبئی (آئی این پی) بولی وڈ کے کنگ شاہ رخ کے بیٹے آریان خان جو ڈرگ کیس میں ضمانت پر ہیں کو زندگی کے طور طریقے سکھانے کیلئے اتالقین مقرر کیا جائے گا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق شاہ رخ کے بیٹے آریان خان زندگی کے طور طریقے سکھانے کیلئے جلد ایک اتالقین مقرر کیا جائے گا۔ اس بات کا امکان ہے آریان خان معروف لائف کوچ عارفین خان سے مدد و مشاورت لیں گے۔واضح رہے کہ عارفین خان نے نمایاں حیثیت اس وقت حاصل کی تھی جب وہ دھوم ٹو کے اسٹار ریتک روشن کے اتالیق(مینٹور)مقرر ہوئے تھے۔ تاہم اس حوالے سے شاہ رخ خان اور گوری خان نے نہ تو اس بات کی تصدیق کی اور نہ ہی اسکی تردید کی ہے۔

تازہ ترین