• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وکی اور کترینہ کی شادی میں موبائل فون پر پابندی، مبینہ وجہ موٹی رقم

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) بولی وڈ اداکارراج کمار راو اور پترلیکھا کی شادی کے بعد اب بولی وڈ اسٹار وکی کوشل اور کترینہ کیف کی شادی کی خبریں گردش کررہی ہیں ۔ تاہم دسمبر کے دوسرے ہفتے میں ہونے والی اس شادی کے حوالے سے دولہا اور دلہن نے خاموشی اختیار کر رکھی ہے ۔ شادی راجستھان میں شاہی انداز میں ہوگی ، جس کیلئے تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں ۔ بتایا جارہا ہے کہ وکی کوشل اور کترینہ کیف کی شادی میں موبائل فون پر پابندی ہوگی ۔ یعنی آنے والے مہمانوں کی فون کے بغیر انٹری ہوگی ۔ ایونٹ مینجمنٹ ایجنسی کو بھی سخت ہدایت دی گئی ہے ۔وکی کوشل اور کترینہ کیف نے یہ’ نو موبائل رول‘ شادی کیلئے کیوں بنایا ہے ؟ یہ پہلا ایسا جوڑا نہیں ہے ، جس کی شادی کیلئے یہ اصول بنایا گیا ہے ۔وکی اور کترینہ کی شادی سے پہلے یہ اصول پریانکا چوپڑا اور نک جونس کی شادی میں فالو ہوچکا ہے ۔پریانکا چوپڑا اور نک جونس کی شادی میں بھی موبائل فون پر پابندی لگادی گئی تھی ۔ اس کے پس پردہ وجہ موٹی رقم تھی ، جو شادی کے بعد پریانکا کو ملنے والی تھی ۔دراصل پریانکا نے ایک انٹرنیشنل میگزین کے ساتھ معاہدہ کرکے اپنی تصویروں کو انہیں فروخت کردیا تھا ۔ اپنی شادی کی تصویروں سے اس وقت انہیں ڈھائی ملین ڈالر یعنی 18 کروڑ سے زیادہ بھارتی روپے ملے تھے ۔وکی کوشل اپنی شادی کی تصویروں اور ویڈیوز کو لیک کرنا نہیں چاہتے ہیں ، اس لئے یہ اندازہ لگایا جارہا ہے کہ انہوں نے شادی میں آنے والے مہمانوں کیلئے یہ اصول بنانے کے بارے میں غور کیا ۔پریانکا چوپڑا سے پہلے سونم کپور نے اپنی شادی کی تصویروں کو فروخت کیا تھا ۔ انہوں نے اپنی لیوش اور گرینڈ ویڈنگ کی تصویروں کو مشہور فیشن میگزین ووگ انڈیا کو فروخت کیا تھا ۔اس میگزین نے سونم کپور کی شادی کی کئی رسموں کو کیمرے میں قید کیا تھا ۔ ان تصویروں کو میگزین نے اپنے کوور پیج اور اندرونی صفحات پر شائع کیا تھا ۔ سونم بولی وڈ کی پہلی اداکارہ تھیں جنہوں نے ایسا کرکے کافی پیسہ کمایا تھا۔

تازہ ترین