• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اُمید ہے تمام ادارے ترجیحی بنیاد پر مسائل حل کرینگے، گورنر عمران اسماعیل

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)گورنرسندھ عمران اسماعیل کی زیر صدارت جمعرات کو گورنر ہائوس میں وفاقی محکموں کی صوبہ میں کارکردگی کی سہ ماہی رپورٹ کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا ۔ جس میں وفاقی حکومت کے 83ادارے / محکموں کے سربراہان نے شرکت کی ۔ گورنر سندھ نے کہا کہ وزیراعظم سٹیزن پورٹل پر درج ہونے والی شکایات کا بروقت حل یقینی بنانے سے لوگوں کا اعتماد بڑھا ہے ۔ امید ہے کہ تمام ادارے اسی جذبہ و لگن سے لوگوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے۔ اجلاس میں ڈپٹی سیکریٹری برائے گورنر سندھ ڈاکٹر رانی حفصہ کنول نے وفاقی محکموں کی صوبہ میں کارکردگی کی سہ ماہی رپورٹ کی تفصیلات سے شرکاء کو آگاہ کیا۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید