پیپلز پارٹی کے رہنما رحمان ملک کا کہنا ہے کہ معاملے کو سلجھانا ہے، الجھا نا نہیں، بہتر ہوتا خورشید شاہ قومی اسمبلی میں تھوڑا اور بول لیتے، پارلیمنٹ کو مسائل کے حل کے لیے استعمال نہیں کرنا تو اسے تالا لگادیں۔
پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کے چیئرمین آصف زرداری نے آف شور کمپنیوں کی چھان بین کے لیے کمیٹی بنادی ہے، رحمان ملک سے کہا ہے کہ ایک ہفتے میں رپورٹ پیش کریں۔
رحمان ملک کا یہ بھی کہنا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعظم نواز شریف سے استعفیٰ نہیں مانگا۔ واضح رہے کہ بلاول بھٹو نے 30اپریل کے خطاب میں وزیراعظم سے استعفیٰ مانگا تھا۔