اسلام آباد(خبرایجنسی)وزارتِ خزانہ کے ترجمان نے معیشت اور قرضوں سے متعلق احسن اقبال کے دعوئوں کو گمراہ کن قرار دے دیا اور کہاکہ کورونا کے باوجود بیرونی قرضوں میں 15فیصد کمی ہوئی، ن لیگ نے 22.50ارب ڈالرز کے قرضلئے تھے۔تفصیلات کے مطابق وزارتِ خزانہ کے ترجمان مزمل اسلم نے جمعرات کو احسن اقبال کی پریس کانفرنس پر ردعمل جاری کرتے ہوئے کہا کہ کورونا چیلنجز کے باوجود بیرونی قرضوں میں 15فیصد کمی ہوئی، احسن اقبال کی معیشت اورقرضوں پرکانفرنس گمراہ کن ہے کیونکہ جون2020میں بیرونی قرض 107فیصد پر تھے، جو اب کم ہوکر 93فیصد تک پہنچ گئے ہیں۔