عوامی نیشنل پارٹی کے ترجمان زاہد خان کا کہنا ہے کہ اے این پی کے رہنما اسفندیار ولی نے پارٹی کا مشاورتی اجلاس 19مئی کو مردان میں طلب کر لیا ہے۔
زاہد خان کے مطابق اجلاس میں پاناما لیکس، ملکی صورت حال اور متحدہ اپوزیشن کی اب تک کی پیش رفت کا جائزہ لیا جائے گا، جبکہ اہم فیصلے بھی متوقع ہیں۔