• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افغانستان کو انسانی امداد کیلئے ادارہ جاتی طریقہ کار وضع کیا جائے، آرمی چیف


راولپنڈی ( ایجنسیاں ) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے اٹلی کے سیکرٹری جنرل ڈیفنس کی جی ایچ کیو میں ملاقات، باہمی دلچسپی، علاقائی سیکیورٹی اور افغانستان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اس موقع پر کہا کہافغانستان کو انسانی امداد کیلئے ادارہ جاتی طریقہ کار وضع کیا جائے۔پاکستان عالمی اور علاقائی سطح پر اٹلی کے کردار کو اہمیت دیتا ہے، پاکستان اٹلی کے ساتھ مختلف شعبوں میں باہمی تعلقات کو مزید وسعت دینے کا خواہاں ہے، آرمی چیف نے زور دیا کہ افغانستان میں بڑھتے انسانی بحران پر قابو پانے کے لئے منظم کوششوں کی ضرورت ہے، افغانستان میں امن کا مطلب پاکستان میں امن ہے۔ فوجی تعاون، تربیتی امور اور انسداد دہشت گردی کے معاملات پر بھی بات چیت کی گئی۔ آئی ایس پی آ ر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے اٹلی کے سیکرٹری جنرل ڈیفنس لیفٹیننٹ جنرل لوسیونو پورٹو لانو نے جی ایچ کیو راولپنڈی میں ملاقات کی، ملاقات میں باہمی دلچسپی، علاقائی سیکیورٹی اور افغانستان کی صورتحال پر بات چیت کی گئی، جبکہ باھمی فوجی تعاون، تربیتی امور اور انسداد دہشتگردی کے معاملات پر بھی بات چیت ہوئی، اٹلی کے سیکرٹری جنرل لیفٹیننٹ جنرل لوسیونو پورٹولانو نے پاکستانی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ مہارتوں کی تعریف کی، اور مختلف شعبوں میں باہمی تعاون کو مزید وسعت دینے کا عندیہ دیا، ان کا کہنا تھا کہ افغانستان اورعلاقائی صورتحال میں پاکستان کا کردار قابل تعریف ہے۔

تازہ ترین