کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)صوبائی کوآرڈی نیٹر ملٹی ڈرگ ریزیسٹنٹ (ایم ڈی آر )ٹی بی ڈاکٹر ظفرخوستی نے تربت کا دورہ کیا ، دورے کے موقع پر انہوں نے تربت ٹیچنگ ہسپتال میں ڈرگ ریزیسٹنٹ ٹی بی کی مختلف جین ایکسپرٹ مشینوں کا معائنہ کیا ۔ اس موقع پر ڈاکٹرظفر خوستی کا کہنا تھا کہ اس خطے میں ایم ڈی آر ٹی بی کے کیسز بڑھنے کے پیش نظر تربت ٹیچنگ ہسپتال میں ایم ڈی آر ٹی بی وارڈ کے قیام کا فیصلہ کیا ہے جس میں ٹی بی کی ادویات اور سٹاف کی تعیناتی کے لئے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں کہ تاکہ تربت میں بھی ٹی بی کا مفت علاج میسر ہو اور ٹی بی مرض میں مبتلا مریضوں کو اپنے علاج کے لئے صوبے کے دیگر اضلاع اور شہروں کا جانا نہ پڑے ۔ انہوں نے تربت اور بلوچستان بھر میں ٹی بی کے کیسز میں اضافے پر تشویشناک ہیںاس سلسلے میں ٹی بی کنٹرول پروگرام کے نیشنل کوآرڈنیٹربشیر کھیتران اور پروگرام منیجر ڈاکٹر آصف شاہوانی کی ہدایت پر وہ تمام اضلاع کے دورے کررہے ہیں اس سے قبل ڈاکٹر ظفر خوستی نے تربت ٹیچنگ ہسپتال کے آر ایم او ڈاکٹر مصطفیٰ اور ڈسٹرکٹ ٹی بی کوآرڈی نیٹر ڈاکٹر موسیٰ سے ملاقات کی اور کہاکہ نیشنل ٹی بی کنٹرول پروگرام کے نیشنل کوآرنیٹر بشیر کھیتران ، پروگرام منیجر ڈاکٹر آصف شاہوانی سمیت پوری ٹیم کی کوشش ہے کہ صوبے میں ٹی بی کے مرض پر قابو پایا جائے اور ٹی بی کے مرض میں مبتلا مریضوں کو بروقت ٹی بی کی ادویات میسر ہو۔