• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان شوبز انڈسٹری کی اُبھرتی اداکارہ مشال خان نے انکشاف کیا ہے کہ وہ موت کے منہ سے نکل کر زندگی کی جانب واپس آئی ہیں۔

مشال خان نے او ٹی ٹی پلیٹ فارم کے لیے دیئے گئے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا ہے کہ ’اسکول کے دور میں وہ بہت موٹی تھیں اور اُنہوں نے موٹا ہونے کے سبب بہت تنقید جھیلی ہے، اسکول میں اُن کا بہت مذاق اڑایا جاتا تھا اور وہ باقاعدہ گھر میں آ کر رویا کرتی تھیں۔‘


مشال خان نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ ’اُنہوں نے اپنی ذات پر بہت جبر کیا اور خود کو انڈسٹری کے مطابق ڈھالا اور پتلی ہو گئیں، ایک ایسا بھی وقت آیا تھا جب اُنہوں نے 5 سے 6 ماہ کے دوران ایک بھی نوالا کھانے کا نہیں کھایا تھا کیوں کہ اُنہیں ڈر تھا کہ وہ دوبارہ پھول جائیں گی، اس دوران وہ بہت بیمار ہو گئی تھیں  اور وہ سمجھتی ہیں  کہ صحتیاب ہونے کے بعد اللّٰہ نے اب یہ اُنہیں نئی زندگی دی ہے۔‘


مشال خان کا بتانا تھا کہ نجی چینل پر نشر ہونے والے ڈرامے ’سنو چندہ‘ کے سیٹ پر بھی اُنہیں بہت مذاق کا نشانہ بنایا گیا تھا مگر سیٹ پر موجود صرف ایک فرد کے علاوہ کسی نے بھی اُن کا ساتھ نہیں دیا تھا۔‘

تازہ ترین