• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بطور برانڈ ایمبیسیڈر پہلی تنخواہ 6 لاکھ روپے تھی، حریم شاہ

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستانی ٹک ٹاکر حریم شاہ کا کہنا ہے کہ ان کی بطور برانڈ ایمبیسیڈر پہلی تنخواہ چھ لاکھ روپے تھی۔معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ نے یوٹیوب شومیں بتایا کہ ٹک ٹاک خود ویڈیو بنانے کے پیسے تو نہیں دیتا تاہم اس کے ذریعے پیسے کمائے جاسکتے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ ’سب سے پہلے دبئی میں مجھے ایک کمپنی نے بلایا، میں ان کی برانڈ ایمبیسیڈر تھی اور جو میری فرسٹ تنخواہ تھی وہ 6لاکھ روپے تھی۔تاہم ان کا کہنا تھا کہ چھ لاکھ انہیں اب بہت کم لگتے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ وزارت خارجہ اجازت لے کر گئی تھی اور اجازت سے ہی تصاویر اور ویڈیوز بھی بنائیں، میرے لیے وہاں داخلہ آسان تھا تاہم وزارت خارجہ میں لڑکوں کے لیے داخلہ تھوڑا مشکل ہے لیکن میرے لیے آسان تھا۔وزارت داخلہ میں داخلے کی اجازت سے متعلق حریم کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی رہنما فیاض الحسن چوہان کو خود داخلہ نہیں ملتا تو وہ حریم کو اجازت کیسے دلواتے۔حریم نے دوران شویہ بھی بتایا کہ انہیں اعلیٰ شخصیات کے نمبر کیسے ملے۔ٹاک ٹاکر کا کہنا تھاکہ میں نے ایک ہیکر سے پاکستان کی بڑی شخصیات کے نمبر مانگے تھے جس کے بعد مجھے نمبرز مل گئے، پھر میں نے بہت سارے لوگوں کے نمبرز ٹرائی کیے اور کئی لوگوں نے نہیں اٹھائے لیکن جب بھی کال کسی وزیر کو ملائی تو فوراً اٹھالی گئی۔وزیر داخلہ شیخ رشید کے نمبر تک رسائی کے حوالے سے حریم کا کہنا تھا کہ ان سے دوستی پرانی ہے۔حریم نے بتایا کہ شیخ رشید سے پہلی ملاقات ایک دوست کی پارٹی میں ہوئی تو ان سے نمبر مانگا جس پر شیخ رشید نے اپنا نمبر دیا۔حریم شاہ کا کہنا تھا کہ جو کچھ(ویڈیوز وائرل ) بھی ہوا اس کے باوجود بھی شیخ رشید مجھ سے بات کرتے ہیں اور میری کال ریسیو کرتے ہیں جب کہ شیخ رشید کی ویڈیوز وائرل کرنا صرف ایک تفریح تھی۔حریم نے بتایا کہ مجھے ایک ہدایت کا ر کی جانب سے فلم کی آفر بھی کی جاچکی ہے لیکن انہوں نے نیم عریاں لباس کے ساتھ فلم کی پیشکش کی تھی جس پر انکار کردیا۔

تازہ ترین