• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کترینہ کیف کو شادی پر مہنگی ترین مہندی سوجت کا تحفہ

ممبئی(پی پی آ ئی)بولی وڈ کی معروف اداکار ہ کترینہ کیف کو شادی میں راجستھان کی مشہور سوجت مہندی لگائی جائے گی۔بھاررتی میڈیا پر اس وقت کترینہ کیف اور وکی کوشل کی شادی کی خبریں زیرگردش ہیں تاہم اب کترینہ کیف کی مہندی کی خبریں بھی زیرگردش ہیں۔راجستھان کی سوجت مہندی پوری دنیا میں مشہور ہے اور یہ مہندی کترینہ کیف کو تحفے کے طور پر بھیجے جانے کی اطلاع ہے۔ اس مہندی کی قیمت 50 ہزار سے ایک لاکھ بھارتی روپے یعنی ایک لاکھ سے دو لاکھ روپے پاکستانی سے زائد ہے لیکن اداکارہ سے اس کی کوئی قیمت وصول نہیں کی جائے گی،بھارتی میڈیا کے مطابق کترینہ کیف اور وکیل کوشل اگلے ہفتے ممبئی میں کورٹ میرج کریں گے۔

تازہ ترین