• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حنا الطاف کے میک اپ میں بھنویں توجہ کا مرکز بن گئیں

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)حنا الطاف کا نام پاکستان ڈرامہ انڈسٹری میں کسی تعارف کا محتاج نہیں، وہ ایک باصلاحت اداکارہ ہیں۔ انہوں نے بہت کم وقت میں اپنی جاندار اداکاری سے لوگوں کو اپنا گرویدہ بنالیا۔حنا کا شمار ان اداکارائوں میں ہوتا ہے جو سوشل میڈیا پر کافی فعال رہتی ہیں۔انہوں نے حال ہی میں اپنے انسٹا گرام پر ایک وڈیو اپ لوڈ کی ہے جس میں انہیں میک اپ کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔اس ویڈیومیں دو باتیں قابل غور ہیں ایک وہ برانڈ جس کا میک اپ استعمال کر رہیں ہیں جبکہ دوسری بات ان کی بھنویں ہیں، جنہیں انہوں نے گھنا بنانے کے لئے جولائنر کی طرح پینسل استعمال کی ہے اس نے ان کی آئی برو کی شکل بگاڑ دی۔بھنویں گھنی ہو نے پر کچھ عجیب سا تاثر دے رہی ہیں۔تاہم بقیہ میک اپ میں انہوں نے بہتر کیا جس کی وجہ سے وہ خوبصورت لگ رہی ہیں۔

دل لگی سے مزید