• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسائل کا واحد حل صاف اور شفاف الیکشن ہے،شاہد خاقان


کراچی (ٹی وی رپورٹ)جیوکے مارننگ شو’’ جیوپاکستان‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے ن لیگ کے سینئر رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا ہےکہ ملک کے مسائل کاواحدحل صاف اور شفاف الیکشن ہے، سینیئر تجزیہ کار ارشادبھٹی نے کہاکہ اپوزیشن نیب ترمیمی آرڈیننس میں عد الت جائے تو حکومت پر کچھ اثر نہیں پڑنے والاحکومت اس اپوزیشن کے دباؤ میں ہرگزنہیں آسکتی،ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضٰی وہاب نے کہاکہ چڑیا گھریا سفار ی پارک کوبندکرنا غریب عوام اورخاص کربچوں کوتفریح سے محرو م کرنے کے متراد ف ہے۔ مسلم لیگ ن کے سینیئر رہنما شاہد خاقا ن عباسی نے کہاکہ ملک میں پارلیمانی اورنہ ہی جمہوری رویہ ہے عدالتوں کے معاملات میں جوباتیں حالیہ دنوں میں سامنے آئی ہیں سوال اٹھتاہے کہ کیا عدالتیں بھی آزاد ہیں فیصلے کرنے میں بڑے گھمبیر اورمشکل حالات ہیں ۔ ایک سوال کے جوا ب میں شاہدخاقان عباسی نے کہاکہ پارلیمان کے فیصلے جمہوری روایات کے مطابق ہوتے ہیں ان کو عدالتوں میں لے جانا ہر ایک کا حق ہے اس کے اثرات مثبت یا منفی ہوتے ہیں وقت بتاتاہے۔ ایک اورسوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ جب تک پاکستا ن کا نظام اور ادارے آئینی حدود میں رہ کر کام نہیں کرسکتے ملک آگے نہیں بڑھ سکتا۔ ایک اورسوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ آج واپس پاکستان کی عوام کی طرف جاناہوگا ملک کے مسائل کا واحدحل صاف اور شفاف الیکشن ہے۔سینیئر تجزیہ کار ارشادبھٹی نے کہاکہ اپوزیشن نیب ترمیمی آرڈیننس میں عد الت جائے تو حکومت پر کچھ اثر نہیں پڑنے والاحکومت اس اپوزیشن کے دباؤ میں ہرگزنہیں آسکتی۔ ارشادبھٹی نے کہاکہ سینیٹ میں اکثریت ہونے کے باوجود اپوزیشن ہارگئی اور حکومت نے 4 بل پاس کروادیئے۔ ایک اورسوال کے جواب میں ارشاد بھٹی نے کہاکہ اپوزیشن کی ناکامی ایک دوسرے پر عدم اعتماد کی وجہ ہے یہ صرف مال اورآل بچاؤ پروگرام ہے۔

تازہ ترین