• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت میں نماز جمعہ کے دوران ’’جے شری رام ‘‘ کے نعرے

نئی دہلی (جنگ نیوز )بھارت میں ہندو انتہا پسندوں نے نمازِ جمعہ کے دوران ’جے شری رام‘ کے نعرے لگا دیے تاہم پولیس خاموش تماشائی بنی دیکھتی رہی۔گزشتہ روز دارالحکومت نئی دہلی کے شہر گڑگاؤں میں نماز جمعہ کے دوران ہندو انتہا پسندوں نے’جے شری رام‘ اور ’بھارت ماتا کی جے‘ کے نعرے لگائے تاہم پولیس خاموش تماشائی بنی دیکھتی رہی۔بھارتی میڈیا کے مطابق مطابق گڑگاؤں میں مسلمانوں کو نماز کی ادائیگی کے لیے فراہم کی گئی جگہ پر نمازجمعہ کی ادائیگی کی تیاریاں جاری تھیں کہ اسی دوران ہندو انتہا پسندوں کا گروہ آن پہنچا، وہاں موجود مسلمانوں نے پہلے بغیر نماز کی ادائیگی کے جانا مناسب سمجھا تاہم بعد میں کچھ افراد نے نماز ادا کی جس کے دوران ہندو انتہا پسند ’جے شری رام‘ اور ’بھارت ماتا کی جے‘ کے نعرے لگاتے رہے۔دوسری جانب مقامی پولیس کے 150 اہلکار وہاں موجود تھے تاہم کسی نے بھی ہندو انتہا پسندوں کو نہ روکنے کی کوشش کی اور نہ ہی گرفتار کیا بلکہ نماز کی ادائیگی کے بعد ہندو انتہا پسندوں نے مسلمانوں کو جگہ چھوڑنے کا کہا جس پر تمام افراد وہاں سے چلے گئے۔

دنیا بھر سے سے مزید