• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مریم نواز اداروں کو بے نقاب کرتے خود بے نقاب ہو گئیں، شہباز گل

فیصل آباد(نمائندہ جنگ) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ شہباز گل نے کہا ہے کہ مریم نواز اداروں کو بے نقاب کرتے خود بے نقاب ہوگئیں

میڈیا کو اشتہارات جاری کرنے کے معاملہ پر انکوائری کیلئے کمیٹی بنا دی ،قدم قدم پر مافیاز موجود ہیں، عمران خان مافیاز کا محاسبہ کر رہے ہیں۔

وہ گزشتہ روز یہاں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 105 ڈجکوٹ کے چک 270ر ب ماجھی وال میں اپنے سیاسی ڈیرہ کا سنگ بنیاد رکھنے کے موقع پر منعقدہ عوامی اجتماع سے خطاب کر رہے تھے۔

شہباز گل نے کہا کہ ملک 70 سال میں تباہ کردیا گیا اور اتنا گند ڈال دیا گیا جس کا تصور نہیں کیا جاسکتا لیکن عمران خان سے کہا جارہا ہے کہ وہ تین سالوں میں اس گند کو صاف کردے۔

عمران خان دن رات حالات کو بہتر کرنے میں لگا ہوا ہے ۔ جس ملک کی چول چول ہلا کر رکھ دی گئی ہو اسے درست کرنے میں کچھ وقت تو لگتا ہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ شوگر مافیا کی حکومت گرانے کی دھمکی کے باوجود کسانوں کو گنے کی جائز قیمت دلوائی گئی ورنہ ماضی میں کاشتکاروں کو دو دو سال پیسے نہیں ملتے تھے۔

انہوں نے کہا سندھ میں ذخیرہ اندوزی ہونے کی وجہ سے دیگر صوبوں کے کاشتکاروں کو اضافی نرخوں پر کھاد مل رہی ہے ۔

تازہ ترین