• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ماڈل کورٹس میں 324فیصلے، دو مجرموں کو سزائے موت ،تین کو عمر قید

راولپنڈی (نمائندہ جنگ) ملک بھر کی ماڈل کورٹس نے 26نومبر کو مجموعی طور پر 324 مقدمات کے فیصلے کئے اور زیرسماعت کیسز میں 394گواہوں کی شہادتیں قلمبند کیں۔ مانیٹرنگ سیل کی رپورٹ کے مطابق ماڈل کریمینل ٹرائل کورٹس نے قتل کے تیرہ اور منشیات کے 74 مقدمات نمٹائے جن میں اسلام آباد میں منشیات کے 9، پنجاب میں قتل کے سات منشیات کے سترہ، خیبرپختونخوا میں قتل کے تین منشیات کے27، سندھ میں قتل کے تین منشیات کے انیس اور بلوچستان میں قتل کے دو مقدمات کا فیصلہ ہوا۔جرم ثابت ہونے پر دو مجرموں کو سزائے موت تین کو عمر قید جبکہ دیگر سترہ کو 37 سال آٹھ ماہ 19 دن قید اور 3377300روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی۔ ماڈل سول ایپلٹ کورٹس نے مجموعی طور پر 106 دیوانی، فیملی اور رینٹ اپیلوں و درخواست نگرانی کے فیصلے کئے جبکہ ماڈل مجسٹریٹس عدالتوں نے 131 مقدمات کے فیصلے کئے، تمام عدالتوں نے 324 گواہوں کے بیانات قلمبند کر کے 56 مجرموں کو ساڑھے چوبیس سال اور 107500 روپے جرمانے کی سزا سنائی۔
اسلام آباد سے مزید