• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سکول آف اکنامکس کامقصد معاشی تجاویز مرتب کرناہے ،وی سی پنجاب یونیورسٹی

لاہور(خصوصی رپورٹر)وائس چانسلر پروفیسر نیازاحمداختر نے کہا ہے کہ پنجاب یونیورسٹی سکول آف اکنامکس قائم کرنے کا مقصد ملک کے معاشی حالات کو بہتر بنانے کے لئے تجاویز فراہم کرنا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پنجاب یونیورسٹی سکول آف اکنامکس کی افتتاحی تقریب و ایلومینائی ڈنرسے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ڈاکٹر شائستہ سہیل ، ڈاکٹر ممتاز انور چوہدری ،ڈاکٹر اصغر زیدی ، جاوید اقبال بخاری ،پروفیسر ڈاکٹر ممتازانور چوہدری نے بھی خطاب کیا۔ معززین کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہا کہ پنجاب یونیورسٹی میں شعبہ اکنامکس 102 سال پرانا شعبہ ہے جسے سکول کا درجہ دے کر دیرینہ خواب کی تعبیر ممکن ہوئی۔
تازہ ترین