• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنوبی پنجاب میں کورونا اورڈینگی کے حملوں میں واضح کمی آنا شروع

ملتان (سٹاف رپورٹر) جنوبی پنجاب میں کورونا اورڈینگی کے حملوں میں واضح کمی آنا شروع ہوگئی ۔ ترجمان محکمہ صحت جنوبی پنجاب کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران جنوبی پنجاب میں کورونا کے صرف تین نئے مریض ایک ملتان، ایک راجن پور اورایک بہاولپور میں رپورٹ ہوئے جہاں صرف ایک، ایک مریض رپورٹ ہوا اور جنوبی پنجاب میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے کوئی بھی موت رپورٹ نہیں ہوئی۔ اسی طرح ڈینگی کے صرف چار کنفرم مریض دو ملتان اوردو بہاولپور میں رپورٹ ہوئےاورگزشتہ 24گھنٹوں میں ہیلتھ سیکریٹریٹ کی ٹیموں کی جانب سے اِنڈور سرویلینس سرگرمیوں میں ایک جبکہ آؤٹ ڈور سرویلینس سرگرمیوں میں دو پازیٹو کیس رپورٹ ہوئے۔جبکہ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران جنوبی پنجاب میں ڈینگی سے کسی مریض کی موت واقع نہیں ہوئی۔
تازہ ترین