• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیپلز پارٹی کے رہنمائوں کی طرف سے انتخابی مہم تیز

پشاور(نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف کے رہنمائوں نے تحصیل کونسل پبی کے چیئرمین کے امیدوار سید افتخار علی شاہ کی حمایت کا فیصلہ کر لیا۔ تحریک انصاف کے بانی رہنما سابق صوبائی سیکرٹری اطلاعات و سابق امیدوار صوبائی اسمبلی سید حیدر علی شاہ باچا اور تحریک انصاف اکبر پورہ کے رہنما شاہد خان، مامومند، اے این پی کے رہنما اور انجمن تاجران اکبر پورہ کے صدر صلاح الدین خان اکبرپ ورہ اور ترخہ میں انتخابی اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تحصیل پبی کے کئی رہنمائوں اور عوام کی طرف سے تحصیل کونسل پبی نوشہرہ کے امیدوار سید افتخار علی شاہ کی حمایت سے سید افتخار علی شاہ کی کامیابی یقینی ہو گئی ہے۔ تحصیل پبی کے وارڈوں نے لائو سپیکر کے انتخابی نشان پر ٹھپہ لگانے کا تہیہ کر لیا ہے انشا اللہ انیس دسمبرکا سورج سید افتخار علی شاہ کی کامیابی کی نوید لیکر ابھرے گا۔ گرینڈ امن جرگہ کے سربراہ سید ہدایت شاہ متحدہ عوامی محاذ کے سربراہ و سابق چیئرمین ڈسٹرکٹ انصاف کمیٹی نوشہرہ سید سبز علی شاہ، پیپلز پارٹی اکبر پورہ کے صدر سید جمیل شاہ جنرل سیکرٹری سید مصنف شاہ، سید معظم شاہ، ملک باقر شاہ، ملک فیروز خان، ملک قاسم خان، شریف گل پراچہ، حاجی واحد گل اور یونین کونسل اکبر پورہ کے سابق نائب ناظم ظفر علی خان اور ترخہ کے حاجی فرمان اللہ خان نے بھی سید افتخار علی شاہ کی کامیابی کے لئے انتخابی مہم تیز کر دی۔
پشاور سے مزید