• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شرارتی بندر سے اسلام آباد کے شہری پریشان


اسلام آباد کے سیکٹر جی 10فور میں شرارتی بندر نے اہل علاقہ کو پریشان کردیا، بندر نے کئی ماہ سے سیکٹر جی ٹین فور کی گلی نمبر 58 میں ڈیرہ ڈال رکھا ہے۔

اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ گھروں کے صحن اور چھتوں پر بندر کے گھومنے سے شہری خوفزدہ ہیں، جبکہ  بندر اسکول جانے والے بچوں کے پیچھے بھاگتا ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ بندر نے ایک گھر میں کام کرنے والی خاتون پر حملہ بھی کیا۔

جی ٹین کے رہائشیوں نےچیف کمشنر اسلام آباد عامر علی احمد کو شرارتی بندر سے آگاہ کردیا، جس کے بعد چیف کمشنر نے محکمہ وائلڈ لائف اسلام آباد کو بندر پکڑنے کی ہدایت جاری کردی۔

تازہ ترین